جامع انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں عالم طلباء کے بعد صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اختتامی خطاب کیا- تمام خطاباب کا خلاصہ درج ذیل ہے-
(1 ) صحت یافتہ زندگی میں اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کیا گیا ایک روپیہ قرب موت خرچ کیے گئے 100 روپے سے بہت بہتر ہے-
(2 ) اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا درا صل اُس کی اگلی نعمت کو دعوت دینا ہے-
(3 ) مفہوم حدیث مبارکہ "کسی سائل کو خالی ہاتھ نہ جانے دیا جائے-"
(4 ) اللہ تعالی غنی ہے اور غنی افراد کو پسند کرتا ہے-
(5 ) مفہوم حدیث مبارکہ " ہاتھ سے کمانے والا اللہ تعالی کا دوست ہے-"
(6 ) انسان محنت ضرور کرتا ہے مگر رزق اللہ تعالی اپنی مرضی سے دیتا ہے-
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-