الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کی عدم موجودگی میں مدرسہ انوار مدینہ کے عالم طلباء کے بعد امتیاز احمد قادری نے اختتامی خطاب کیا تمام خطابات کی خلاصہ درج ذیل ہے-
(1 ) نبی کریمﷺ کے حسن کے متلاشی کیلئے دنیاوی حسن کوئی معنی نہیں رکھتا-
(2 ) خواہش نفس کی پیروی اور بہت زیادہ غصہ آنا شیطانی فعل ہیں-
(3 ) دنیاوی حسد تباہی جبکہ دوسروں کی نیکیوں سے حسد کرکے زیادہ نیکیاں کرنا کامیابی کی طرف لے جاتا ہے-
(4 ) ایصال ثواب اور محفل میلاد میں آنے ولے حاضرین کو کھانا کھلانے سے گناہوں میں کمی آتی ہےـ
(5 ) ماہ رجب میں کی جانے والی عبادت اور نیکیوں کا اجر و ثواب باقی مہینوں کی نسبت زیادہ ہے-
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین)