مرکز انوار مدینہ میں ہفتہ واراجتماع میں مدرسہ کے طالب علم علماء کے بعد صوفی محمد شوکت علی قادری نے اختتامی خطاب کیا تمام خطابات کا حاصل درج ذیل ہے-
(1) اللہ تعالی کی وحدانیت پر یقین، شریعت محمدﷺ کا پابند، نماز قائم رکھنے والا، تمام انبیاء پر اور اُن پر نازل کردہ کتب پر یقین رکھنے والا اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے والا فرد ہی متقی ہے-
(2) زیارت محمدﷺ کرنے والی آنکھ ، غیر محرم سے اجتناب کرنے والی آنکھ اسلامی ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت اور اللہ تعالی کے خوف سے رونے والی آنکھ جنت میں داخل ہوگی-
(3)اللہ تعالی کے مقربین کی محفل میں آنے سے انسان دین اسلام کی علم حاصل کرنے کے علاوہ اُس پر عمل کرنیوالا بن جاتا ہے-
(4 ) جو اپنے تکبر کو ماردیتا ہے گویا اپنی دنیا و آخرت سنوار لیتا ہے-
(5) ادب کے بغیر علم حاصل نہیں ہو سکتا چاہے دینی ہو یا دنیاوی-
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کر نے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)-