مرکز انوار مدینہ لاہورمیں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے امتیاز احمد قادری صاحب نے مدرسہ انوار مدینہ کے عالم طلباء کے بعد اختتامی خطاب کیا- تمام کا حاصل خطاب درج ذیل ہے-
( 1 ) نماز میں خشوع و خضوع ، لغو بات سے پر ہیز اور زکوٰۃ ادا کرنے والے فلاح یافتہ مومن ہیں-
(2) نبی کریمﷺ اُس فرد کے جنت کے ضامن ہیں جو دو جبڑوں کے درمیان(زبان) اور دو ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) کی حفاطت کرتاہے- (مفہوم حدیث مبارکہ)
(3) گناہ سے ناپاکی اور اُس کے بعد نیکی کرنے سے پاکی ملتی ہے-
(4) مخلوق خدا کی خدمت قرب الٰہی کا آسان طریقہ ہے-
(5) اللہ تعالٰی کے مقربین بھٹکے ہوئے انسانوں کا تعلق اللہ تعالٰی سے جوڑ دیتے ہیں-
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے(آمین)