مرمز انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے مدرسہ کے عالم طلباء کے بعد امتیاز احمد قادری نے خطاب کیا- سب کا خلاصہ درج ذیل ہے-
(1) صبر آدھا ایمان ہے اور جنت کے خزانوں میں سے خزانہ ہے-(مفہوم حدیث مبارکہ)
(2) جو صبر کرتا ہے اللہ تعالٰی اُس کو اپنا مقرب بندہ بنانے کے لیے چن لیتا ہے-
(3) اللہ تعالٰی کے مقربین کی یہ خاصیت ہے کہ وہ خلاف سنت کوئی عمل نہیں کرتے-
(4) اللہ تعالٰی کے مقربین کی محافظ میں آنے سے علم کے ساتھ باطنی علم بھی ملتا ہے-
(5) جو تکالیف اور آزمائشوں پر صبر کرتاہے پھر اللہ تعالٰی اُسے تمام گناہوں سے پاک کرکے اپنے پاس بلاتا ہےـ
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-