عمرہ ادائیگی کے بعدالحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العلیہ نے حاضرین کی کثیر تعداد کے ساتھ مل کر ارفطاری خود بھی کی اور اُن کو کروائی بھی- اس کے بعد مختصر خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:-
(1 ) یہ اللہ تعالی کی شان رحمی ہے کہ وہ کسی گناہ گار کو توبہ کرنے پر بخش دے یا اُس کے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دے –
(2 ) اللہ تعالی بانٹنے والے کو ہمیشہ بانٹنے والا ہی رکھتا ہے-
(3 ) جب بھی اشیاء خورد و نوش خریدیں تو بزرگ افراد اور چھوٹے بچوں سے بغیر بحث و مباحثہ کے خریدیں کیونکہ وہ کاروبار نہیں بلکہ گھر کا کچن چلانے کیلئے اشیاء بیچتے ہیں-
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-