طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے مدرسہ کے طلباء کے بعد مختصر مگر جامع خطاب کیا جس میں سے چند اخذ کردہ باتیں درج ذیل ہیں:-
(1 ) اگر کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی سے صلی رحمی نہیں کرتا تو ہفتہ میں دو دفعہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش ہونے والا نامہ اعمال قبول نہیں ہوتا-
(2 ) تمام مہینوں کی نسبت ماہ رجب میں پڑھے جانے والے درودپاک کا اجر و ثواب زیادہ ہے-
(3 ) اللہ تعالی کی توفیق اور نبی کریمﷺ کی نگاہ کرم کی بدولت دلوں میں دین اسلام کی محبت نیکی کرنے کا جذبہ اور دین اسلام کا کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-
(4 ) اگر دور حاضر میں اپنی اولاد کو دین اسلام کی تعلیم نہ دی گئ تو کل بروز حشر اولاد اپنے والدین کی مغفرت نہیں کرواسکے گی-
اللہ تعالی صوفی شوکت صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہم سب کو مذ کورہ بالا باتوں پر عمل کی توفیق دے (آمین)-