مرکز انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مدرسہ انوار مدینہ کے عالم طلباء کے بعد اختتامی خطاب امتیاز احمد قادری صاحب نے کیا۔
تمام خطابات کا حاصل درج ذیل ہے۔
(۱) جس فرد میں خدا کا خوف ہو وہ اپنے تمام اعضاء کو گناہوں سے بچاتا ہیا۔
(۲) انسان کے تمام اعضاء بروزحشر انسان کی زندگی میں سرزدہونے والی نیکیاں اور گناہوں کی گواہی دیں گے۔
(۳ ) باعمل عالم کا مقام شہید سے بھی زیادہ ہے۔
(۴) عالم دین دراصل انبیاء کرام کی وراثت(تبلیغ و حدانیت) کو عام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔
(۵) باعمل عالم دین کی بات بہت جلد انسانوں کی زندگی پر اثر کرتی ہے۔
(۶) خوف خدا سے گرنے والا آنسو اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)۔