امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع کا خلاصہ درج ذیل ہے- مفہوم حدیث مبارکہ ہے کہ:-
(1 ) سردیوں میں کامل وضو اور نماز تہجد ادا کرنا درجات کی بلندی کا باعث بنتا ہے-
(2) غریبوں کو کھانا کھلانا بروز قیامت نجات کا باعث بنے گا-
(3) خواہشات نفس کی پیروی اور غرور ہلاکت کا سبب ہیں-
(4) غربا و امراء میں میانہ روی اور نماز کی پاپندی مغفرت کا سبب ہیں-
(5) کاش میں گھاس ہوتا تاکہ مجھے بروز قیامت حساب نہ دینا ہوتا-(حضرت ابوبکرصدیق رضی اللٰہ تعالی عنہ)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-