مرکز انوارمدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مررسہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے "صفر اور اس کی توہمات" کے موضوع پر خطابات کرتے ہوئے مختلف آیات قرآانی کا تذکرہ کیا جن کا مفہوم یہ ہے-
1 ) اللہ تعالٰی کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ انسان اپنے اوپر خود ظلم کرتا ہے-
2) اللہ تعالٰی کی توفیق کے بغیر کوئی فرد نیکی نہیں کر سکتا اور گناہ خود کرتا ہے-
اگر کوئی فرد یہ تصور کرتا ہے کہ فلاں شخص یا فلاں جانور کی نحوست کی وجہ سے میرا نقصان ہوا ہے تویہ محض توہم پرستی ہے کیونکہ انسان کے اعمال کی وجہ سے اُس پر سختی آتی ہے نہ کے کسی کی نحوست سے اللہ تعالٰی عمل کی توفیق دے(آمین)