حسب معمول مدرسہ انوارمدینہ کے طلباء کے خطابات کے بعد صوفی شوکت علی قادری درج ذیل ارشادات فرمائے:-
(1) خوش نصیب یے وہ شخص جس کو عشق رسول ﷺ نصیب ہو جائے-
(2) سچا عاشق رسول آپﷺ سے منسلک باتوں کو عقل کے ترازو میں نہیں تولتا-
(3) نبی کریم ﷺ کی نظر کرم کی وجہ سے ہی انسان میلادالنبی کو مناتا ہے-
(4) محافل میلاد النبی کے انعقاد کی وجہ سے گناہ گار افراد گناہوں سے کنارہ کشی اختیار کرکے نیکیوں کی طرف مدعو ہو جاتے ہیں-
الٰلہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے-(آمین)