جامع انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں حسب معمول درس نظامی کے طلباء کے بعد صوفی محمد شوکت علی قادری خطاب کرتے ہوئے درج ذیل اصلاحی باتیں ارشاد فرمایئں-
(1) والدین اپنے بچوں سے برابری کا سلوک کریں تاکہ کوئی بھی بچہ احساس کمتری کا شکار ہو کر گناہوں میں مبتلا نہ ہو جائے-
(2) مدارس کا بنیادی مقصد طلباٰء کی اچھی کردار سازی ہونی چاہیے نہ کہ فرقہ پرستی کو پروان چڑھانا-
(3) اللہ تعالٰی کے مقرب بندوں کی دعا کی بدولت انسان کے مقدر میں وہ لکھ دیا جاتا ہے جو اس کے نصیب میں نہ ہو-
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کرنے اور الٰلہ تعالٰی کے مقربین سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)-