8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

غرباء میں راشن کی تقسیم2012

18 Jul, 2012
انوارمدینہ
تقسیم راشن

غرباء میں راشن کی تقسیم2012

الحمد لللہ، اللہ کے فضل و کرم سےانوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کو اللہ رب العزت نے یہ توفیق بخشی ہے کہ جہاں ہر سال انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی والے غریبوں، مساکین، اور یتیموں کی مدد کے حوالے سے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں پیش پیش ہیں کہیں لاچار غریب بیٹیوں کی شادی کے انتظام کے حوالے سے، بے بس غریب طلباء کے تعلیبی وظائف، غریب بے گھروں کو چھت، سردی سے ٹھٹھرتے معاشرے کے افراد کو رضائیوں کی فراہمی وہاں ہر کئی سالوں سے رمضان المبارک میں بیوہ اور غریبوں کے گھرانوں میں راشن کی صورت میں سکون اور اطمینان پہچانتے ہیں۔

یہ سلسلہ انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کے سرپرست اعلٰی جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے چند سو سے شروع فرمایا اور آج گذشتہ سال 5000 ہزار سے زائد تک پہنچ چکا ہے۔انشاءﷲ آج رواں سال میں اس سلسلے کو کئی گناہ زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔اور انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کے ساتھی غرباء کے گھروں تک خود جا کر راشن کی فراہمی کرتے ہیں۔

راشن کے حصول کے حوالے سے معلومات˸

          ہر سال کی طرح اس سال بھی راشن کے حصول کے لیے  راشن کارڈز بنائے جائیں گے ۔

1﴾  راشن کارڈز رمضان المبارک کے دوسرے اتوار کو بنائے جائیں گے۔

2﴾ راشن کارڈز کے لیے شناختی کارڈ ہماراہ لانا ضروری ہے۔

3﴾ راشن کارڈز صرف بیوہ اور غریب خواتین کے شناختی کارڈز پر بنائے جاتے ہیں، کسی بھی مرد کا شنختی کارڈ قابل قبول نہ ہو گا۔

4﴾ راشن کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہ ھو گی۔

5﴾ راشن کارڈ بنواتے وقت راشن کی تقسیم کا دن نوٹ کر کے جائیں جو اس وقت انتظامیاں کے ساتھی بتائیں گے۔

نوٹ˸

1﴾ راشن زکٰوة کا مال ہے جو صرف غریبوں کا حق ہے لہٰذا جو اس کے اہل نہیں وہ اس کو نہ لیں۔

2﴾ دو نمبر راشن کارڈ پکڑے جانے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

نیکی کا موقع˸

               وہ حضرات جن کو ﷲ نے وسیع رزق عطاء فرمایا ہے ان سے گذارش ہے کے وہ انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کے اس خوبصورت عمل کو اپنے لیے بخشش کا ذریعہ بناتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں خود اس عمل کو کریں۔یہ عمل نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کی اولاد کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ جو ساتھی انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کے ساتھ مل کر اس کام کو کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

کرومہربانی تم اہل زمیں پر

خدا مہرباں ہوگاعرش بریں پر

 

ﷲ رب العزت اسی طرح انوارمدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کو لوگوں کی مدد کرتے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے بزرگ  جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کو آپ کے اس مشن میں کامیابیاں عطاء فرمائے۔﴿آمین﴾

 

04235022786/0423رابطہ˸-6841786

 


اسی بارے میں:


غرباء میں راشن کی تقسیم2013

22 Jul, 2013

مورخہ ۲۱ جولائی کو تقریبا پانچ ہزار غرباء اور مساکین میں راشن تقسیم کیا گیا

مزید پڑھیں۔۔۔

تقسیم راشن و افطاری بسلسلہ رمضان المبارک2011

11 Aug, 2011

الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع انوار مدینہ میں رمضان المبارک مورخہ 7 اگست 2011 کو غریبوں میں فی سبیل اللہ راشن اور افطاری کا سامان تقسیم کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

تقسیم راشن و افطاری بسلسلہ رمضان المبارک2008

19 Nov, 2008

جامع انوار مدینہ میں رمضان المبارک میں غریبوں کو فی سبیل اللہ راشن اور افطاری کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔