الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام 20 مئی بروز جمعۃ المبارک دوپہر 2:30 پر جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی ایم ای ٹی 2 لاریکس کالونی، مغلپورہ لاہور میں فری جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد، بدست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب چودھری محمد اعجاز، رکھا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر اہل علاقہ ، مریدین اور ہر عام و خاص کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس ہسپتال کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں معائنہ اور ادوایات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ مغلپورہ اور اس کے گردو نواح کے لوگ اس دور میں، جب پیٹ بھرنا مشکل ہے، علاج معالجہ تو دور کی بات ہے ، اس سہولت سے مستفید ہوں سکیں گے۔
جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری اور امتیاز احمد قادری کی جانب سے سب کو بہت مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کے تبرکات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔
دعا گو
امتیاز احمد قادری