الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ایک اور قدم۔ 20 مئی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی ایم ای ٹی 2، مغلپورہ لاہور میں ایک جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد، بدست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب چودھری محمد اعجاز، رکھا جائے گا۔ اس پر مسرت موقع پر اہل علاقہ اورتمام مریدین اور ہر عام و خاص کو دعوت عام ہے ۔ اس ہسپتال میں معائنہ اور ادوایات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ مغلپورہ اور اس کے گردو نواح کے لوگ اس دور میں، جب پیٹ بھرنا مشکل ہےعلاج معالجہ تو دور کی بات ہے ، اس سہولت سے مستفید ہوں سکیں گے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کے تبرکات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔
دعا گو
امتیاز احمد قادری