8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مغلپورہ جنرل ہسپتال افتتاح

22 Jun, 2011
امتیاز احمد قادری
جنرل ہسپتال

مغلپورہ جنرل ہسپتال افتتاح

الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام 20 مئی بروز جمعۃ المبارک کو جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی ایم ای ٹی 2 لاریکس کالونی، مغلپورہ لاہور میں فری جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد، بدست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب چودھری محمد اعجاز، رکھا گیا۔ اس پسپتال کی تکمیل کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہو اور 24 جون بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ اس ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا جس میں ہر خاص و عام کو شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ اس ہسپتال کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہاں پرچی اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ آج جبکہ عام انسان کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، انوار مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے کے ذریعہ ہر عام شخص کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کی سہولیات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔

دعا گو

امتیاز احمد قادری


اسی بارے میں:


جنرل ہسپتال کی تعمیر و تکمیل

20 Jun, 2011

الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام فری جنرل ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے.

مزید پڑھیں۔۔۔

جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد، مغلپورہ لاہور

27 May, 2011

الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام 20 مئی بروز جمعۃ المبارک دوپہر 2:30 پرایم ای ٹی 2 لاریکس کالونی، مغلپورہ لاہور میں فری جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

جنرل ہسپتال کا افتتاح، مغلپورہ لاہور

17 May, 2011

الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ایک اور قدم۔ 20 مئی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہایک جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔۔۔