8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مدینہ منورہ سے براہ راست خطاب و زیارات

25 Mar, 2013
انوار مدینہ
جمعہ کا بیان

مدینہ منورہ سے براہ راست خطاب و زیارات

مورخہ 22 مارچ 2013 کو پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صوفی شوکت علی قادری صاحب نے مدینہ منورہ سے براہ راست جمعہ کے خطبہ کے دوران حاظرین سے مدینہ منورہ سے براہ راست انٹرنیٹ پر خطاب کیا اور متبرک مقامات کی زیارت بھی کروائی۔ ابتداء میں آپ نے مدینہ منور کے بیرونی ہال کی زیارت کروائی، دوران زیارت آپ نے ناظرین کو کثرت سے دورد پاک کا ورد کروایا اور حاضرین کے لیے دعا فرمائی۔ دعا میں آپ نے خصوصی طور پر جو لوگ انوار مدینہ  کے لیے مالی اور جانی خدمات کرتے ہیں، دعا فرمائی اور سب کو بار بار مدینہ منورہ دیکھنے کی دعا دی۔

 

اس کے بعد آپ مدینہ منورہ کے اندرونی ہال میں تشریف لے گئے۔ آپ نے روضہ رسول کی سنہری جالیوں کی زیارت بھی کروائی اور یہاں بھی ناظرین کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور بار بار درود پاک پڑھنے کی تلقین کی۔

یہ سارا پروگرام مرکز انوار مدینہ میں موجود حاظرین کو ایل سی ڈی پر براہ راست دکھایا گیا اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے اس پروگرام کو گھر بیٹھ کر انوار مدینہ کی آفیشیل ویب سائٹ madina.tv/live/  پر براہ راست دیکھا۔ مزید یہ پروگرام انوار مدینہ کے دیگر مراکز میں بھی سکرین کی مدد سے دکھایا گیا۔

 

انشاءاللہ مورخہ 29 مارچ 2013 کو پیر صاحب دوبارہ مکہ مکرمہ سے براہ راست خطاب کریں گے اور دیگر مقامات کی زیارت بھی کروائیں گے۔

 

 


اسی بارے میں:


صوفی محمد شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام

02 May, 2022

لاہور کی جامعہ مسجد انوار مدینہ قاسمیہ میں صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جمعة الوداع  مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نماز کے اختتام پر جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے سرپرست اعلٰی الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اپنے رقت انگیز انداز میں دعا فرمائی

مزید پڑھیں۔۔۔

شپید زندہ ہیں

28 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’شپید زندہ ہیں’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں۔۔۔

حضورﷺ کی حیات طیبہ مکمل ضابطہ حیات

16 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ مکمل ضابطہ حیات’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں۔۔۔