قرآن کریم میں جھوٹوں پر اللہ تعالی نے خود لعنت کی ہے کیونکہ جھوٹ ایک ایسا گناہ ہے جس سے باقی گناہ جنم لیتے ہیں- نہ صرف دین اسلام بلکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب جھوٹ بولنے والے کو پسند نہیں کرتا- یکم اپریل کو ہرسال لوگ اپریل فول ڈے مناتے ہیں جس میں افراد جھوٹ بول کر ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں لیکن درحقیقت وہ اپنے گناہوں میں اضافہ کرتے ہیں- کیونکہ اللہ تعالی اور رسول اکرمﷺ جھوٹ بولنے والے کو پسند نہیں کرتے چاہے وہ کسی بھی لمحے بولا جائے-
اللہ تعالی ہمیں ہر اُس عمل سے بچائے جو اُس کی ناراضگی کا سبب بنتا ہے-(آمین)