چالیس روزہ فہم دین کورس2 مئی 2011
19 Apr, 2011
انوار مدینہ
فہم دین کورس
"تم سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سیکھائے" (القرآن)
الحمد اللہ جامع انوار مدینہ میں 2 مئی 2010 سے چالیس روزہ فہم دین کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔ کلاس کا ٹائم عشاء کی نماز کے فورا بعد سے ایک گھنٹے تک ہو گا۔
بلا معاوضہ 40 روزہ فہم دین کورس میں قرآنی آیات کا ترجمہ اور تفسیر ، حدیث مبارکہ ، غسل، وضو اور نماز کے مسائل کے علاوہ قرآن پاک کے تلفظ کی درستگی اور دعائیں وغیرہ یاد کروائی جائیں گی۔ کورس کی تربیت دیگر علماء اکرام اور جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری فرماتے ہیں ۔
کتب اور ہر قسم کا پڑھائی کا مواد ادارہ کی طرف سے فری دیا جاتاہے۔
اس کورس میں ہر عمر کے بچے ، جوان اور بوڑھے داخلہ حآصل کر سکتے ہیں۔ عورتوں کے لیے پردہ کا اہتمام کیا جاتاہے ۔
کورس کے اختتام پر عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کے لیے انعامات کے بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ اس کورس کی یہ خصوصیت ہے کے طالب علم یہاں سے علم حاصل کرنے کے بعد آگے پڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی دین کی راہ پر لگاتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اس کورس میں داخلہ لینے کی توفیق عطا فرمائیے اور نہ صرف خود آئیں بلکہ دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ سوچیں اگر آپ کی وجہ سے کوئی دین کی راہ پر گامزن ہو گیا تو جب تک وہ دین کی خدمت کرتا رہے گا اس کے عمل کا ثواب آپ کو بھی ملتا رہے گا۔ لہذا خود بھی آئیں اور دوسروں کو بھی شمولیت کی تلقین کریں۔