8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

دس روزہ تربیتی کورس2012

16 Jul, 2012
انوارمدینہ
فہم دین کورس

دس روزہ تربیتی کورس2012

الحمد لللہ جامعہ انوار مدینہ میں چودھویں تربیتی کلاس کا آغازرمضان المبارک کے پہلے روزے سے بعد نماز فجر ہو رہا ہے اس کلاس میں بچے،بوڑھے،نوجوان اور خواتین داخلہ لے سکتی ہیں۔  

اس کلاس کے اندر داخلہ سے لے کر کورس تک انوارمدینہ والوں کی طرف سے بلکل فری دیا جائے گا۔

اس کلاس کو مجموعی طور پردو پیریڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1﴾ اعرابک سیکشن

2﴾ فقہی مسائل و عقائد

اعرابک سیکشن˸

                          اس سیکشن میں قرآن مجید کو پڑھنے کے حوالے سے بنیادی قواعد و ضوابط، کلمے،ایمان کی صفتیں،مسنون دعائیں،نماز جنازہ کا طریقہ کار،نماز کی ادائیگی کے تمام مسائل،میت کو غسل اور کفن دینا کا طریقہ کاراور تمام بنیادی مسائل کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہی دی جائے گی اور یاد کروائے جائیں گے۔

فقہی مسائل وعقائد˸

            اس سیکشن میں فقہی مسائل اور اہلسنت کے بنیادی عقائد کے حوالے تفصیل اور وضاحت کے ساتھ بیان کرنے کیلئے علماء اکرام تشریف لائیں گے جس سے نہ صرف دورے حاضر میں پائے جانے والے فرسودہ اور غلط مسائل کےبارے میں آگاہی ملے گی بلکہ مسائل کی اصل روح کو بھی سمجھنے کا موقع ملے گا۔علاوہ ازیں اہلسنت و جماعت کے عقائد پر بھی سیر حاصل گفتگو جس سے معاشرے کے اندروہ لوگ جو غلط سوچوں کو ہوا دے کر لوگوں کے ایمانوں میں زہر گھول رہے ہیں نہ صرف ان سے اپنا ایمان بچانا ممکن ہو گا بلکہ ہم دوسرے معاشرے کے  دوسرےمسلمانوں کی اصلاح بھی کر سکیں گے۔

  دینی و روحانی تربیت˸

                        کلاس کو چار چاند لگانے کے لیے جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب بھی تشریف لاتیں گے۔آپ طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و روحانی تربیت بھی فرمائیں گے۔

اسناد˸

          کلاس کے اختتام پرتمام طلباء کو اسناد بھی دی جاتیں گی۔

اللہ رب العزت اسی طرح انوارمدینہ والوں کو لوگوں کی دینی و روحانی اصلاح کے لیے کوشاں رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔﴿آمین﴾

اللہ کرے ایسا کرم تجھ پہ جہاں میں

انوارمدینہ تیری دھوم مچی ہو


اسی بارے میں:


پندرہ روزہ تربیتی کورس2012

13 Jul, 2012

جامعہ انوارمدینہ میں پندرہ روزہ تربیتی کلاس پیر کے روز مکمل ہوئی۔

مزید پڑھیں۔۔۔

پندرہ روزہ فہم دین تربیتی کورس جون 2012

17 Jun, 2012

جامع انوار مدینہ میں 18 جون 2012 سے پندرہ روزہ فہم دین تربیتی کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔ کلاس کا ٹائم مغرب تا  عشاءہو گا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

چالیس روزہ فہم دین کورس2 مئی 2011

19 Apr, 2011

الحمد اللہ جامع انوار مدینہ میں 2 مئی 2011 سے چالیس روزہ فہم دین کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔