الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام 20 مئی بروز جمعۃ المبارک کو جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی ایم ای ٹی 2 لاریکس کالونی، مغلپورہ لاہور میں فری جنرل ہسپتال کا سنگ بنیاد، بدست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب چودھری محمد اعجاز، رکھا گیا۔ اس وقت اس ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے اور جامعہ انوار مدینہ کے رہبر و رہنما جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری خود اپنی نگرانی میں اس ہسپتال کی جلد تکمیل کے لیے دعا گو ہیں اور وقتا فوقتا ہسپتال کی تعمیرو تکمیل کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاکہ جلد از جلد عام لوگوں تک اس فری ہسپتال کی رسائی ہو سکے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کی سہولیات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔
دعا گو
امتیاز احمد قادری