اجتماعی قربانی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور حضور علیہ السلام کی نظر عنائت کا صدقہ جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں ہر سال تقریباـ 200 جانور عید قربان پر ذبع کیے جاتے ہیںعید کے تینوں دن جانور ذبع ہوتے ہیں
پہلا دن:
پہلے دن ان جانوروں کو ذبع کیا جاتا ہے جو لوگوں کے حصے والے ہوتے ہیںان لوگوں کو کال کر دی جاتی ہے جب ان کے حصے کا گوشت تیار ہو جاتا ہے
دوسرا دن:
دوسرے دن کچھ جانور تو حصے والے ہوتے ہیں باقی سب غریب طبقے میں تقسیم کرنے والے ہوتے ہیں انکا گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو وہاں کے غریب لوگوں میں گوشت تقسیم کرتے ہیں
تیسرا دن:
عید کے تیسرے دن جو جانور بچ جاتے ہیں ان کا گوشت بھی غریب لوگوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے