معتکفین کی الوادعی تقریب 2011
31 Aug, 2011
انوار مدینہ
اجتماعی اعتکاف
تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذوق عبادت بڑھا تھا۔
آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ، الوداع الوداع ماہ رمضان
ماشاء اللہ سے اس سال چار سو سے زائد افراد مرکز انوار مدینہ میں اعتکاف بیٹھے تھے۔ ان تمام افراد کے لیے مرکز انوار مدینہ کی جانب سے فی سبیل اللہ سحرو افطار کا انتظام کیا جاتا تھا اور ان کی روحانی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ مورخہ 30 اگست 2011 کو ان افراد کی الوداعی تقریب تھی مگر کوئی دل ایسا نہیں تھا جو اس اللہ کے گھر کو چھوڑ کر اپنے گھر جانا چاہتا ہو۔ ہر ایک دل غم سے نم تھا اور ہر ایک کی زبان پر بس یہی ترانہ گونج رہا تھا۔
بزم افطار سجتی تھی کیسی، خوب سحری کی رونق بھی ہوتی
ہو گیا سب سماں سونا سونا، الوداع الوداع ماہ رمضان
ہر کوئی رمضان کے مہنے کے جانے پر رو رہا تھا، کسی میں بھی ہمت نہیں ہو رہی تھی کا اس ماہ مبارک کو الوادع کہ سکے۔ بس یہی غم سب کو کھائے جا رہا تھا کہ ابھی تو ہم اس مبارک مہینے کا سہی طرح سے حق بھی ادا نہ کر پائے تھے کہ اس کا اختتام بھی ہو گیا۔ بس اب تو رو رو کر ہی اپنے خالق کو راضی کرنے میں مگن تھے۔
کچھ نہ حسن عمل کر سکا ہوں، نذر چند اشق میں کر رہا ہوں
بس یہی ہے میرا کل اثاثہ، الوداع الوداع ماہ رمضان
آئیں ہم سب مل کر ان معتکفین کے لیے خصوصی دعا کریں اور اپنے رب کی بارگاہ میں گزارش کریں کہ اے رب العزت ان تمام افراد کا اعتکاف اپنی بلند بارگاہ میں مقبول فرما، اگر ان سے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تو اپنی رحمت کا صدقہ اسے معاف فرما اور ان سب کے صدقے تو ہماری بھی بخشش فرما۔ ان کی اور تمام مسلمانوں کی مشکلات کو دور فرما، ہمارے پیارے وطن پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرما۔ اس وقت جو مشکلات چل رہی ہیں ان کو حل فرم اور اپنی خصوصی رحمت فرما۔ اے اللہ ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرما اور ان کے فیض میں برکتیں عطا فرما اور ان کا سایہ ہم پر دیر تک فرما۔ مرکز انوا مدینہ کو ترقیاں عطا فرما۔
آمین