ماشاءاللہ سے اس سال جامع انوار مدینہ میں چار سو سے زائد افراد اعتکاف بیٹھے ہیں۔ جس میں سے تین سو سے زائد افراد نوجوان ہیں۔ ان تمام معتکفین کے لیے سحر و افطار کا انتظام جامع انوار مدینہ کے جانب سے فی سبیل اللہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سب لوگوں کی روحانی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے سب سے خصوصی بات یہ کے معتکفین کے اعتکاف کے دوران مدینہ شریف اور مکہ مکرمہ کے چند مقدس تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی۔ جامع انوار مدینہ میں موجود معتکفین کی ایک دن کی مصروفیات درج ذیل ہیں۔
1۔ صبح کا آغاز فجر کی نماز سے ہوتا ہے۔
2۔ نماز فجر کے بعد رہبرورہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی
قادری صاحب معتکفین سے خطاب فرماتے ہیں۔
3۔ خطاب کے بعد معتکفین کو نماز اشراق ادا کرنے کا وقت دیا جاتا ہے۔
4۔ نماز اشراق ادا کرکے معتکفین آرام فرماتے ہیں۔
5۔ تقریبا بارہ بجے کے قریب تمام معتکفین کو جگا دیا جاتا ہے تا کہ وہ نماز چاشت ادا کر لیں۔
6۔ نماز چاشت ادا کرنے کے بعد معتکفین قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔
7۔ ڈیڑہ بجے نماز ظہر ادا کی جاتی ہے۔
8۔ نماز ظہر کے بعد جید علماء اکرام معتکفین سےخطاب فرماتے ہیں۔
9۔ جیسے ہی عالم دین کا خطاب ختم ہوتا ہے معتکفین کے لیے دینی مسائل کی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
10۔ دینی مسائل کی کلاس کے بعد تلفظ کی درستگی اور دعائیں یاد کروائی جاتیں ہیں۔
11۔ پانچ بجے کے قریب عصر کی نماز ادا کی جاتی ہے۔
12۔ عصر کی نماز کے بعد افطاری تک درود شریف کی محفل سجائی جاتی ہے۔
13۔ تمام معتکفین کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
14۔ افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی جاتی ہے۔
15۔ نماز مغرب کے بعد معتکفین کو کھانا کھیلایا جاتا ہے۔
16۔ کھانے کے بعد نماز عشاء ادا کی جاتی ہے ۔
17۔ نماز عشاء کے بعد صلوۃ تراویح ادا کیا جاتی ہے۔
18۔ صلوۃ تراویح کے بعد رہبرورہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب تراویح میں پڑھی گئی مخصوس سورۃ کی آیات کا ترجمہ اور تفسیر بیان کرتے ہیں۔
19۔ ترجمہ و تفسیر کے بعد معتکفین کو آرام کا کچھ وقت دیا جاتا ہے۔
20۔ کچھ دیر آرام کے بعد معتکفین کو نفل شبینہ ادا کرنے کے لیے اٹھا دیا جاتا ہے۔
21۔ رات کے درمیانے حصے میں خصوصی ذکرو نعت کی محفل ہوتی ہے۔ جس کے بعد اگلے دن کا آغاز ہو جاتا ہے۔
اللہ ان سب کا اعتکاف بیٹھنا اپنی بلند بارگاہ میں منظور فرمائے۔ اور انور مدینہ کو ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین