8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ناموس رسالتﷺ کے سلسہ میں احتجاجی ریلی

21 Sep, 2012
انوار مدینہ
مرکز انوار مدینہ

ناموس رسالتﷺ کے سلسہ میں احتجاجی ریلی

غلام ہیں غلام ہیں رسولﷺ کے غلام ہیں

غلامی اے رسول میں موت بھی قبول ہے

جو نہ ہو عشق مصطفٰیﷺ تو زندگی فصول ہے

 

انشاء اللہ 21 ستمبر 2012 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ناموس رسالت کے سلسلے میں ایک ریلی مرکز انوار مدینہ سے کواپر سٹور چوک تک روانہ ہو گی۔ یہ ریلی رہبر و رہنما مرکز انوار مدینہ جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی آقا دو جہاں سے امت مسلمہ کی محبت کا ثبوت دیتے ہوے اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام اور عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کرے گی۔ ریلی کے اختتام میں رہبر و رہنما حاضرین سے خطاب فرمائیں گے اور آخر میں دعا کروائیں گے۔ آج موقع ہے کہ ہم بھی نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کو ظاہر کریں اور اس احتجاجی ریلی میں شرکت کریں تا کہ دشمنان اسلام کو پتہ چل سکے کہ مسلمانوں کے دلوں میں آج بھی اپنے نبی ﷺ کے لیے محبت قائم ہے اور اگر کوئی بھی ان کی شان میں گستاخی کرے گا تو پوری امت عشق نبی میں ایک ساتھ کھڑی ملے گی۔

 

دل میں عشق نبیﷺ کی ہو ایسی لگن

روح تڑپتی رہے دل مچلتا رہے

زندگی کا مزہ ہے کہ ہر سانس سے

یا محمد ﷺ محمدﷺ نکلتا رہے۔

آخری وقت سر اُن کے قدموں میں ہو

میری آنکھوں میں جلوے محمدکے ہوں

ایسے مرنے کو کہتے ہیں کامل حیات

دید ہوتی رہے دم نکلتا رہے
 

 


اسی بارے میں:


قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2016

09 Oct, 2016

سالانہ اجتماع 2016 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

مساجد کا ادب واحترام

26 Jul, 2016

     صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کا مندرجہ بالا موضوع پر خطبہ جمعہ کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔

زکوٰۃ وجہاد کی اہمیت

12 Jun, 2016

   امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مذکورہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔