8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ادائیگی نماز عید2011

07 Nov, 2011
انوار مدینہ
مرکز انوار مدینہ

ادائیگی نماز عید2011

الحمد اللہ مرکز انوار میں عید کی نماز ہمارے رہبر و رہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے پڑھائی۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنے کے لیے تشریف لائے۔ اپنے خطبہ میں رہبر و رہنما نے آج کے دن کے مناسبت سے لوگوں کو غریبوں اور مسکینوں کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی۔ آپ نے قربانی کرنے والوں کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں میں جنہوں نے قربانی نہیں کی ان کے گھر خود جا کر قربانی کا گوشت تقسیم کریں اور ایسے لوگ جنہوں نے پورا سال گوشت کھایا تک نہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کو ڈھونڈ کر ان تک گوشت پہنچائیں۔

آپ نے عید کی نماز پڑھانے کے بعد اجتماعی دعا کی اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ جو لوگ قربانی کر رہے ہیں اللہ ان کی قربانی کو قبول فرمائے اور جو نہیں کر سکے اللہ ان کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اگلے سال قربانی کرنے والوں میں شریک ہوں۔

نماز کے اختتام پر آپ نے سبھی حاضرین سے باری باری عید ملی اور اعلان فرمایا کہ عید کے موقع پر انوار مدینہ میں گوشت تقسیم کیا جائے گا وہ لوگ جنہیں کہیں سے گوشت نہ ملے وہ انوار مدینہ تشریف لے آئیں انشاءاللہ ان کو یہاں سے گوشت ضرور ملے گا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی انوار مدینہ کو ترقیاں عطا فرما ئے اور ہمارے رہبرو رہنما کے درجات کو بلند فرما ۔ آمین


اسی بارے میں:


قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2016

09 Oct, 2016

سالانہ اجتماع 2016 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

مساجد کا ادب واحترام

26 Jul, 2016

     صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کا مندرجہ بالا موضوع پر خطبہ جمعہ کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔

زکوٰۃ وجہاد کی اہمیت

12 Jun, 2016

   امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مذکورہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔