الحمد اللہ ہمارے رہبر و رہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب 4 مئی بروز جمعۃ المبارک تک عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پاکستان تشریف لے آئیں گے اور جمعہ کی نماز انشاءاللہ خود پڑھائیں گے۔ اس موقع پر تمام نمازیوں کو جمعہ کی نماز کے بعد آب زم زم اور مدینہ منورہ سے خصوصی طور پر لائی گئی کھجوریں کھلائی جائیں گی۔ تمام خاص و عام کو ہمارے رہبرو رہنما کی جانب سے دعوت عام ہے۔ لہذا آپ سے التماس ہے کہ آپ اس تبرک کو ضرور حاصل کریں اور جمعہ کی نماز مرکز انوار مدینہ میں ادا کریں۔
ہم مل کر اپنے پروردگار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ان تبرکات کو حاصل کرنے کا موقع عطا فرمایا اور دعا کرتے ہیں کہ ہمارے رہبر ورہنما کے درجات کو ہمارا پروردگار بلند فرمائے جو ہمارے لیے ان تبرکات کا اہتمام کرتے ہیں۔