اللہ کرے ایسا کرم تجھ پہ جہاں میں
انوار مدینہ تیری دھوم مچی ہو
انوارمدینہ نعت کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ اجتماع 2013 میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جید علماء اکرام مشائخ عظام اور عالمی شہریت یافتہ نعت خواں نے بھر پور شرکت فرمائی۔ ویسے تواللہ رب العزت کے انواروتجلیات کی بارش کا سلسلہ اسی وقت سے جاری و ساری تھا جب سے اس روحانی اجتماع کی تیاریاں شروع کی گئی تھیں لیکن جیسے ہی عشاء کے بعد محفل نعت کا آغاز ہوا انوار مدینہ کے طالب علموں کی نعت خوانی سے نور کا سماع بندھ گیا۔ اسی طرح ملک پاکستان کے نامور نعت خواں تشریف لاتے رہے اور اجتماع پاک کی رونق بڑھاتے رہے۔ جناب علامہ ثاقب رضا مصطفائی صاحب کا روح پرور بیان رات کو12:30 شروع ہوا جس میں آپ نے نسل نو میں عشق مصطفٰی ﷺ پیدا کرنے کے حوالے سے خوبصورت گفتگو فرمائی۔ اس کے بعد عالمی شہریت یافتہ نقیب محفل جناب صاحبزادہ تسلیم رضا صابری صاحب نے اجتماع میں مزید روحانی کیفیات کو اجاگر کیا۔ سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے بوقت تہجد روحانی کیفیات سے بھرپور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں گڑگڑا کر عالم اسلام اور پاکستان کی سالمیت کی دعائیں مانگیں جس سے لاکھوں افراد کی انکھیں اللہ کے خوف سے اشک بار ہو گئیں۔ اجتماع کے اختتام پر 7 عمرے کے ٹکٹ 70 بچیوں کی شادی کے سامان کی قرعہ اندازی کی گئی اور 100 طالب علموں کیلئے تعلیمی وظائف کی قرعہ انذازی کے حوالے سے لسٹ کا اعلان جلد انوار مدینہ کی ویب سائٹ پر ہو جائے گا۔