بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’مسلمانوں کی تباہی کا سبب’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے.
اس بیان کے اندر آپ نے دور حاضر میں مسلمانوں کو درپیش اہم مسائل کی وجہ مسلمانوں میں معدوم اسلامی ساخت بیان کی۔ مزید آپ نے فرمایا کہ اگر مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار اور عزت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے امت مسلمہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے در کی چوکھٹ کی طرف پلٹنا ہو گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہو تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ اللہ رب العزت ہم سب کو دین کی سمجھ بوجھ عطاٗ فرمائے۔ (ٰامین)