بزم انوار مدینہ کے زیر انتظام بروز جمعۃ المبارک شان اہلبیت کے موضوع پر ایک محفل منعقد ہوئی صدارت علاقہ غلام رسول نے کی۔ تلاوت قرآن کا شرف حافظ ماریب غفور اور عبداللہ شہزاد کو حاصل ہوا۔جامعہ انوار مدینہ کے ننھے نعت خوانوں نے آقا کریم ﷺ کی ذات اقدس پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ شان اہلبیت کے موضوع پر ذہین طلباء نے خوبصورت اور اچھے انداز میں بیان پیش کئے آخر میں دعائے خیر کے بعد محفل اختتام کو پہنچی۔