عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں
مرکز انوار مدینہ میں عید میلاد کے پروگراموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
روحانی جلوس میں لہرانے کیلئے استقبالیہ ، بینرز، سبز رنگ کی جھنڈیاں اور نعلین پاک کے نقش والے پرچم تیار کئے جا رہے ہیں۔
12ربیع الاول کی رات کو ہونے والی محفل پاک میں شامل ہونے والے مدرسے کے طالب علم نعت شریف کی روزانہ پریکٹس کر رہے ہیں۔ معصوم بچے محبتِ رسول ﷺ میں لہک لہک کر عشق نبی میں ڈوبے اشعار پڑھتے ہیں۔ تو ماحول پر ایک بڑی ہی پر کیف روحانی فضا طاری ہو جاتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم جنت کی کیاریوں میں بیٹھے ہوئے نعت سن رہے ہیں۔
یا محمد ﷺ محمد ﷺ میں کہتا رہا نور کے موتیوں کی لڑی بن گئی
آیتوں سے ملاتا رہا آیتیں پھر جو دیکھا تو نعت نبی بن گئی۔