بزم انوار مدینہ
29 Nov, 2013
انوار مدینہ
دیگر تعلیمات
مہتمم اعلٰی جامعہ انوار مدینہ جناب صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں طلباء کیلئے بزم انوار مدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
بزم انوار مدینہ کے اغراض و مقاصد
-
قرآن و سنت کی روشنی میں طلباء کےعقائد و نظریات کی درستگی اور اس سے آگاہی۔
-
سلسلہ عالیہ قادریہ کے معمولات کے مطابق طلباء کی روحانی تربیت اور علم تصوف سے روشناس کرانا۔
-
شیخ محقق حضرت عبدالحق محدث دہلوی اور امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے افکار کے مطابق طلباء کی ذہنی تربیت۔
-
طلباء کے مابین تقریر، نعت خوانی اور قراءت کے مقابلے سے ذہنی صلاحیت اجاگر کرنا۔
-
ملکی سطح پر منعقد ہونے والے تقریری، تحریری، نعتیہ اور قراءت کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئےتیار کرنا.
-
مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو متعارف کرانا۔
-
دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ترغیب دینا۔
-
صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، اولیاء کرام اور بزرگان دین کی سیرت و تاریخ سے متعارف کرانا۔
-
ایسے مبلغین تیار کرنا جو اسلاف کے طریقہء تبلیغ کے مطابق عوام کی اصلاح و رہنمائی کر سکیں۔
-
انسانی ہمدردی اور جذبہ ایثار اجاگر کرنا۔
دعا فرمائیں کہ اللہ عزوجل بزم انوار مدینہ کو اپنے اغراض و مقاصد حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
( اٰمین یا رب العالمین)