بزم انوار مدینہ برائے خواتین کی طرف سے بروز جمعۃ المبارک ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔محفل میں بیانات کا موضوع "کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں". بیانات سے پہلے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی گئی اس کے بعد اللہ عزوجل کے محبوب ﷺ کی نعت و توصیف بیان کی گئی طالبات نے بڑے بھرپور طریقہ سے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ رقت بھری دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔